کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کے 7جوان شہید

پیر 14 نومبر 2016 13:55

کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،پاک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) پاک فوج کے 7جوان کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر میں گذشتہ رات بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہوگئے ،پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق گذشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے سے کنٹرول لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی۔