غریب اقوام میں مردوں کی نسبت ایک تہائی کم خواتین انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں،رپورٹ

پیر 14 نومبر 2016 14:14

غریب اقوام میں مردوں کی نسبت ایک تہائی کم خواتین انٹرنیٹ استعمال کرتی ..
لزبن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) ماہرین نے کہا ہے کہ غریب اقوام میں مردوں کی نسبت ایک تہائی کم خواتین انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں اور اس فرق میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ ان کی انٹرنیٹ تک نسبتا کم رسائی ہے۔

(جاری ہے)

پرتگال کی انسداد غربت کے لئے کام کرنے والی تنظیم ’’ ون ‘‘ کی آئر لینڈ کے راک سٹار ’’ بونو ‘‘ کی معاونت سے 48 کم ترقی یافتہ ملکوں بارے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں18 فیصد سے زیادہ مرد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں خواتین کی تعداد صرف 12.5 فیصد ہے اس طرح ان ملکوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے مردوں کی تعداد خواتین کی نسبت 22.3 ملین زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان علاقوں میں مرد و خواتین کے درمیان انٹرنیٹ کے استعمال میں فرق جاری رہا تو 2020ء تک یہ شرح 12.5 فیصد سے بڑھ کر 32 فیصد اور دونوں اصناف میں استعمال کا فرق 53.5 ملین تک بڑھ جائے گا۔ون کے پالیسی ڈائریکٹر ڈیوڈ میک نائر کا کہنا ہے کہ ایک اور جائزے کے مطابق ان ملکوں میں 2020 ء میں ثقافتی اور کم خواندگی کی وجوہات کے باعث ان 290 ملین مرد جبکہ 350 ملین خواتین انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :