سام سنگ کا 8 ارب ڈالر سے گاڑیوں کے پارٹس بنانے والا یونٹ ’’ ہارمن ‘‘ خریدنے کا اعلان

پیر 14 نومبر 2016 14:14

سام سنگ کا 8  ارب ڈالر سے گاڑیوں کے پارٹس بنانے والا یونٹ ’’ ہارمن ‘‘ ..
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ’’ سام سنگ ‘‘ نے 8 ارب ڈالر سے گاڑیوں کے پارٹس بنانے والا امریکی یونٹ ’’ ہارمن ‘‘ خریدنے کا اعلان کردیا جس کا مقصد کنیکٹڈ گاڑیوں کے کاروبار میں شامل ہونا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔بورڈ کی جانب سے کنیکٹڈ کاروں کے منصوبے کے حوالے سے جتنی بھی مالی ادائیگیاں درکار ہیں ان کی بھی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔کنیکٹڈ کاروں سے مراد ایسی کاریں ہیں جن میں انٹرنیٹ کے ساتھ مقامی نیٹ ورک سے مواصلاتی روابط کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :