ہائیکورٹ بار کے ممبران کل اپنے دوستوں کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ ہوں گے

پیر 14 نومبر 2016 14:14

ہائیکورٹ بار کے ممبران کل اپنے دوستوں کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران سید اظہر حسین شاہ ایڈووکیٹ، حبیب الرحمن میو ایڈووکیٹ ،طاہر شاہ ایڈووکیٹ، روبینہ ماہ پارہ ایڈووکیٹ اپنے دوستوں صباہ اظہر،بلال اظہر،زہرہ خان،حاجی احمد ،مظہر علی، رفاقت علی، رانا ریاض، حافظ بلال ،ابرار حسین کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے کل ( منگل ) بوقت 10:00بجے دن جی پی او گیٹ لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

رانا ضیاء عبدالرحمن صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، محمد انس غازی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سردار طاہر شہباز خاں نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پیدل حج کے سفر پر جانے والے معزز اراکین اور انکے دوستوں کو صبح 10:00بجے لاہور ہائیکورٹ بار سے الوداع کہیں گے۔

متعلقہ عنوان :