عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد 20 لاکھ سے 30 لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدرکردونگا جن کا جرائم پیشہ ریکارڈ رہا ہے-ڈونلڈٹرمپ
میاں محمد ندیم پیر 14 نومبر 2016 14:19
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 نومبر۔2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 20 لاکھ سے 30 لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن جن کا جرائم پیشہ ریکارڈ رہا ہے، عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ا±نھیں ملک بدر کر دیں گے، اور اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکہ میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا وعدہ پورا کریں گے، تاکہ ناجائز تارکینِ وطن کے ملک میں داخل ہونے کے سلسلے کو بند کیا جائے۔
انھوں نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویومیں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم یہ کریں گے کہ مجرموں، جرائم پیشہ ریکارڈ رکھنے والوں، جرائم پیشہ ٹولوں کے ارکان، منشیات کے ڈیلروں کو پکڑیں گے جن کی تعداد ہوسکتا ہے 20 لاکھ، 30 لاکھ ہو، ہم ایسے افراد کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں گے یا انھیں ہم جیل میں ڈال دیں گے۔(جاری ہے)
لیکن ہم انھیں ملک سے باہر نکالیں گے، وہ ناجائز طور پر یہاں ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ دیوار تعمیر کریں گے جو انتخابی مہم کے دوران ان کے پکے حامیوں کا مقبول نعرہ رہا ہے۔ تاہم اس کا کچھ حصہ باڑ کی صورت میں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کام اچھی طرح کراسکتا ہوں جسے تعمیر کہتے ہیں۔ انھوں نے عہد کیا کہ دیوار پر اٹھنے والے اخراجات میکسیکو بھرے گا۔ لیکن امریکہ کا یہ جنوبی ہمسایہ کہتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرے گا۔مجموعی طور پر امریکہ میں تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن مقیم ہیں۔ لیکن، ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب سرحد محفوظ ہوجائے گی اور غیر قانونی لوگ ملک بدر ہوجانے کے بعد ان کی حکومت فیصلہ کرے گی کہ امریکہ میں رہنے والے باقی لاکھوں ناجائز تارکین وطن کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.