حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں مصری پہلے پاکستانی شہری دوسرے نمبر پر

پیر 14 نومبر 2016 14:22

حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں مصری پہلے پاکستانی شہری دوسرے ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) گزشتہ دس سال کے دوران حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں مصر پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پررہا۔ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے گذشتہ دس سال کے دوران حج وعمرہ کی سعادت میں سر فہرست رہنے والے ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے اس فہرست کے مطابق پچھلے دس سال کے دوران حج وعمرہ کی سعادت میں مصر پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پررہا۔

رپورٹ کے مطابق جن مسلمان ملکوں کے شہریوں کی زیادہ تعداد نے حج وعمرہ کی سعادت حاصل کی ان میں انڈونیشیا کا تیسرا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

ترکی چوتھے، ایران پانچویں، بھارت چھٹے، اردن ساتویں اور اس کے بعد با الترتیب عراق، الجزائر اور ملائیشیا کا نام آتا ہے۔رپورٹ میں گذشتہ پندرہ سال کے دوران حج وعمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسلمانوں کی تعداد 59 ملین بتائی گئی ہے۔

گذشتہ چند برسوں کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہاہے۔ یہی وجہ ہے کہ چند برسوں کے دوران معتمرین کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ صفر المظفر سے رمضان المبارک تک قریبا ایک ملین سے زائد مسلمان فریضہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس پہنچتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :