ملازم کی زبردستی داڑھی منڈوانے والے سعودی مالک کو ڈیڑھ سال قید ، 900 کوڑوں کی سزا

پیر 14 نومبر 2016 14:22

ملازم کی زبردستی داڑھی منڈوانے والے سعودی مالک کو ڈیڑھ سال قید ، 900 ..

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) سعودی عرب کی عدالت نے ایک ملازم کی زبردستی داڑھی منڈوانے اور ملازمت سے نکالنے کی دھمکیاں دینے کے جرم میں ایک عرب ٹور آپریٹرکمپنی کے ڈائریکٹر کو ڈیڑھ سال قید اور 900 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔سعودی اخبار’عکاظ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عرب ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے ویزے فراہم کرنے والی کمپنی کے ایک عرب ڈائریکٹرنے ساتھیوں کے سامنے ایک ایشیائی ملازم کی زبردستی داڑھی منڈوائی اور اسے ملازمت سے برطرف کرنے کی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے ایک ایشیائی شہری کو کئی بار ملازم سے شیو کرانے کا کہا مگر اس نے کمپنی کے ڈائریکٹر کے حکم پرداڑھی منڈوانے سے انکار کردیا۔ اس پر ڈائریکٹر نے طیش میں آکر دیگر ملازمین کے سامنے ملازم کی داڑھی زبردستی منڈوا دی۔ ملزم نے دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر اس نے داڑھی نہ منڈوائی وہ اسے نوکری سے نکال دے گا۔ملزم کی ایک خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ اس کے موکل کی طرف سے کسی شخص کو یہ کہنا کہ وہ شیو کرے قانونا جرم نہیں۔ تاہم عدالت میں کیس جانے کے بعد ملزم کو ایک سال چارہ ماہ قید اور نو سو کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :