ڈاکٹر طاہر القادری کا 4دسمبر کو پاکستان واپسی کا اعلان ‘ عوامی تحر یک نے شاندار استقبال کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

پیر 14 نومبر 2016 14:33

ڈاکٹر طاہر القادری کا 4دسمبر کو پاکستان واپسی کا اعلان ‘ عوامی تحر ..
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 4دسمبر کو غیر ملکی طویل دورے سے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا جبکہ عوامی تحر یک نے انکے شاندار استقبال کی تیاریوں کا باقاعدہ آٖغاز کرد یا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کراچی آرہے ہیں جہاں وہ دو روز قیام کر یں گے جبکہ پاکستان واپسی کے بعد وہ لاہور اور کر اچی میں حکومت مخالف جلسے بھی کر یں گے جسکے لیے عوامی تحر یک انصاف نے پارٹی کا سنٹر ل ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے پالیسی تیار کی جائیگی جبکہ عوامی تحر یک نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 4دسمبر کو کراچی آمد پر شاندار استقبال کیلئے بھی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دیں۔