لاہور ہائیکورٹ نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی میرٹ کے برعکس بھرتیوں کیخلاف کیس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو17نومبر کو طلب کرلیا

پیر 14 نومبر 2016 14:34

لاہور ہائیکورٹ نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی میرٹ کے برعکس بھرتیوں کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی میرٹ کے برعکس بھرتیوں کیخلاف کیس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو17نومبر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمدقاسم خان نے صائمہ شیخ کی درخواست پرسماعت کی عدالت نے انٹرویوزکمیٹی کے نمبرز دینے کا ریکارڈپیش نہ کرنے پرای ڈی اوہیلتھ پراظہاربرہمی کا اظہار کیا عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کیباوجودانٹرویوزمیں نمبرزدینے کا ریکارڈکیوں نہیں پیش کیاگیاعدالت نے ا نٹرویونمبرزکے حوالے سے ملک اویس خالدکوعدالتی معاون مقررکردیادرخواست گزار کا کہنا ہے کہ تحریری امتحان میں نمایاں پوزیشن کے باوجودانٹرویوکمیٹی نے نظراندازکردیا عدلت نے استفسار کیا کہ ہرممبرنے ہا تھ سے ا میدواروں کونمبرزالاٹ کیوں نہیں کئے۔

متعلقہ عنوان :