امریکہ میں ٹرمپ مخالف مظاہرے پانچویں روزبھی جاری،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھرپیں،متعدد مظاہرین زخمی ، درجنوں افرادگرفتار، ٹرمپ کیخلاف وائٹ ہائو س کے باہرشمعیں روشن کرکے احتجاج

پیر 14 نومبر 2016 14:40

امریکہ میں ٹرمپ مخالف مظاہرے پانچویں روزبھی جاری،پولیس اور مظاہرین ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) امریکہ میں صدارتی انتخاب کوایک ہفتہ مکمل ہونے والا ہے لیکن مختلف شہروں میں ٹرمپ میرے صدر نہیں کا نعرہ بدستورگونج رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں پورٹ لینڈ،شکاگو،کیلی فورنیا،لاس اینجلس سمیت مختلف شہروں میں نومنتخب صدرکے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روزجاری رہا ۔

امریکہ کے کئی شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ مخالف مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھرپوں میں متعدد مظاہرین زخمی اور درجنوں افراد کوحراست میں لیاگیاہے۔

(جاری ہے)

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف وائٹ ہائو س کے باہرشمعیں روشن کرکے احتجاج کیا گیا۔خیال رہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے والی مسلمان لڑکیوں اور خواتین پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

یادرہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کوحالیہ انٹرویومیں کہاکہ تیس لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کوملک بدرکیا جائے گا یا پھرجیلوں میں ڈالا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکہ میں تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ غیررجسٹرڈ تارکین وطن موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق میکسیکو سے ہے۔