یورپی یونین ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں خود پہل کرے گی،سربراہ خارجہ امور موگیرنی

پیر 14 نومبر 2016 14:40

یورپی یونین ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں خود پہل کرے گی،سربراہ خارجہ امور ..
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں خود پہل کرے گی،یورپی یونین اس بارے میں انتظار کرنے کے رویے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں خود پہل کریں گے ۔

موگیرینی کے مطابق اس تناظر میں یورپی سطح پر اعتماد کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔ موگیرینی نے ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یورپی یونین اور امریکا کے تعلقات کے موضوع پر یورپی وزرائے خارجہ کو ایک خصوصی اجلاس میں مدعو کیا تھا تاہم اس موقع پر برطانیہ، ہنگری اور فرانس کے وزرائے خارجہ موجود نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :