آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر

پیر 14 نومبر 2016 14:40

آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست مقامی وکیل غازی علم الدین ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں فوج نے دہشت گردی کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پوری قوم انہیں آرمی چیف دیکھنا چاہ رہی ہے جبکہ حکومت بھی انہیں مدت ملازمت میں توسیع دینا چاہتی ہے۔ استدعا ہے کہ حکومت کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :