واسا نے ملازمین کا گزشتہ پانچ سال سے بند فکسڈ رسک الائونس بحال کردیا

ملازمین کو 25سو روپے ماہانہ الائونس دینے کی بھی منظوری دید گئی، ایم ڈی کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری

پیر 14 نومبر 2016 14:40

واسا نے ملازمین کا گزشتہ پانچ سال سے بند فکسڈ رسک الائونس بحال کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) واسا نے ملازمین کا گزشتہ پانچ سال سے بند فکسڈ رسک الائونس بحال کردیا ،ملازمین کو 25سو روپے ماہانہ الائونس دینے کی بھی منظوری دید گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ واسا کے ڈرائیورز ،ڈسپیچ رائیڈر ،مکینکس کے لئے فکسڈ رسک الائونس کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ ایم ڈی واسا نے ملازمین کو 2500 روپے ماہانہ الائونس دینے کی منظوری دیدی،فکسڈ رسک الائونس دینے کے لئے یکم نومبر 2016ء سے فیصلے پر عملدرآمد کیاجائے گا۔ایم ڈی واسا چودھری نصیراحمد کے حکم پر نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا،فکسڈ رسک الائونس5سال سے بند تھا جسے سی بی اے یونین نے بحال کرایا۔