ریاض۔ غیر قانونی کتابیں رکھنے سے راوی کیفے سیل۔

پیر 14 نومبر 2016 14:35

ریاض۔ غیر قانونی کتابیں رکھنے سے راوی کیفے سیل۔

ریاض۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،14نومبر 2016) سعودی حکام کی طرف سے تفتیش کے بعد ریاض کے ایک مشہور "راوی کیفے" کو بند کر دیا گیا۔اس سلسلے میں وزارت ثقافت و اطلاعات نے بھی اس حکومتی بندش کی پیروی کرتے ہوئے ان کتابوں کو ہٹا دیا ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس سے پہلے اسٹیبلشمنٹ نے ان کتابوں کے حوالے سے لائسینس کو حاصل کرنے کا اس کیفے کے مالک کو کہا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم وزارت ثقافت کا یہ کہنا ہے کہ یہ کتابیں سعودی اتھارٹی کی جانب سے چیک کئیے بغیر یہاں رکھی گئی ہیں۔وزارت ثقافت کے نمائندے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا ادارہ قانونی اصول و ضوابط کے تحت علم اور ثقافت کے فروغ کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ مدد بھی فراہم کرتا ہے۔علاوہ ازیں کیفے کے مالک نے قانونی مطالبات کی پیروی کرتے ہوئے کیفے کو دوبارہ کھولنے کا عوام سے وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :