پانامہ لیکس کیس ، شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کروا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 نومبر 2016 14:46

پانامہ لیکس کیس ، شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کروا دیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2016ء) : پانامہ لیکس کیس کے سلسلے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات چھ سو صفحات پر مشتمل ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پانامہ لیکس کیس پر جو فیصلہ دے گی اس کو ہم اور 20 کروڑ عوام قبول کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس میں انصاف پر مبنی فیصلہ دے گی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی گذشتہ سماعت میں فریقین کو ثبوت جمع کروانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج پی ٹی آئی نے بھی سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کروائی ہیں۔