ڈینگی سے بروقت نمٹنے کیلئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے 59ویں اجلاس کا انعقاد

پیر 14 نومبر 2016 15:02

ڈینگی سے بروقت نمٹنے کیلئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے 59ویں اجلاس ..
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی سے بروقت نمٹنے کیلئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹائون لاہورمیں TERCکے نام پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین اور ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹائون اسد عباس مگسی کی زیرصدارت موجوہ سیزن کی 59ویں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ایم این اے وحید عالم خان،ڈاکٹر خالد اقبال ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹر محمد شاہد اسسٹنٹ پروفیسرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالج ونگ،بشیر احمد خان PSTایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکول ونگ،معظم بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ،تنویر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ،عبدالغفار ایس ای ڈرینیج واسا،ایم ارشد اے ڈی ایف فشریز ڈیپارٹمنٹ،سیف اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ،مبشر شاہ سپر وائزر LWMCِِ، جہانزیب خالد پی او PITBِخالد رشید ٹی او نشتر ٹائون،محمد علی ریگولیشن برانچ نشتر ٹائون،افضال زاہد ایڈ منسٹریٹر یونین کونسلز ،عدنان سعید سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پولیس اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران بریفنگ تمام ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے ہفتہ وار کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ہائی رسک کونسل یونین 136اور137میں خاص توجہ دے جدھر سے ڈینگی مریضوں کے ہونے کی ذیادہ رپورٹس آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :