بھارت نے لائن آف کنٹرول بھاری اسلحہ و گولہ استعمال کرنا شروع کردیاہے‘ بدقسمتی ہے کہ بھارت میںانتہا پسند ہندوئوں کی حکومت ہے‘بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی پر قابو پانے میں ناکام ہوا‘مقبوضہ کشمیر میں نئی نسل آزادی کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے‘دوایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی سے پورا خطہ متاثر ہوگا

ْوزیردفاع خواجہ محمد آصف کی ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے حوالے سے نجی ٹی وی سے بات چیت

پیر 14 نومبر 2016 15:28

بھارت نے لائن آف کنٹرول بھاری اسلحہ و گولہ استعمال کرنا شروع کردیاہے‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول بھاری اسلحہ و گولہ استعمال کرنا شروع کردیا،بدقسمتی ہے کہ بھارت میںانتہا پسند ہندوئوں کی حکومت ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی پر قابو پانے میں ناکام ہوا‘مقبوضہ کشمیر میں نئی نسل آزادی کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے‘ دوایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی سے پورا خطہ متاثر ہوگا۔

پیر کو وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چند ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،بھارتی فائرنگ سے 7پاکستانی فوجی شہید ہوئے اور بھارت کو پاک فوج کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دیا جارہا ہے،بھارت جیسے ہتھیار استعمال کرتا تھا،ہماری طرف سے وہی استعمال کیے جاتے تھے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی پر قابو پانے میں ناکام ہے،مقبوضہ کشمیر میں نئی نسل آزادی کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے،عالمی برادری کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل طلب ہونے کا ادراک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی سے پور اخطہ متاثر ہوگا،بھارتی مظالم سے مقبوضہ کشمیر میں100سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں،پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھرپور جواب دے رہی ہے،بھارت نے ایل او سی پر بھارتی اسلحہ استعمال کرنا شروع کردیا ہے،بدقسمتی ہے کہ بھارت میں انتہا پسندی ہندوئوں کی حکومت ہے۔(خ م)