سی پیک منصوبہ پا کستان کیلئے گیم چینجر ثا بت ہو گا پا کستان اب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ‘بھارت سمیت پا کستان کے چند پلا نٹڈ لوگ اسے بند کروا نے کی مذموم سازش کر رہے ہیں‘پا کستان کے لا کھوں افراد کو روز گار ملے گا اب پا کستا نی عوام کو کسی بھی کام کے لیے ملک سے با ہر نہیں جا نا پڑے گا ہمارے انجینئر اب اپنے ہی ملک کی خدمت کر یں گے‘ ہماری حکو متوں ما ضی کی حکو متوں کی طرح کمیشن نہیں بنا ئے بلکہ عملی طور پر کام کر کے دیکھا یا‘ صرف پاور پلا نٹ کی تعمیر پر موجودہ حکو مت نے 100ارب رو پے بچا کر ایک نئی مثال قا ئم کر د ی ‘وفا قی وزیر مملکت بجلی و پا نی عابد شیر علی کی چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری میں بات چیت

پیر 14 نومبر 2016 15:28

سی پیک منصوبہ پا کستان کیلئے گیم چینجر ثا بت ہو گا پا کستان اب تیزی سے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) وفا قی وزیر مملکت بجلی و پا نی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پا کستان کے لیے گیم چینجر ثا بت ہو گا پا کستان اب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا بھارت سمیت پا کستان کے چند پلا نٹڈ لوگ اس بند کروا نے کی مذموم سازش کر رہے ہیں جو اپنے مقصد میں کا میاب نہیں ہو گے گوادر سے چین کا پہلا تجا رتی جہاز سامان کی ایک بڑی کھیپ لیکر روانہ ہو گیا ہے یہاں پا کستان کے لا کھوں افراد کو روز گار ملے گا اب پا کستا نی عوام کو کسی بھی کام کے لیے ملک سے با ہر نہیں جا نا پڑے گا ہمارے انجینئر اب اپنے ہی ملک کی خدمت کر یں گے بلو کی ،حولی لکھا ،اور بہادر شاہ میں پاور پلا نٹس پر تیزی سے کام جاری ہے ہماری حکو متوں ما ضٰ کی حکو متوں کی طرح کمیشن نہیں بنا ئے بلکہ عملی طور پر کام کر کے دیکھا یا صرف پاور پلا نٹ کی تعمیر پر موجودہ حکو مت نے 100ارب رو پے بچا کر ایک نئی مثال قا ئم کر دی وہ گز شتہ روز فیصل آ باد چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈ سٹری کے ممبران سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نوا شریف کے ویژن کے مطا بق 2018میں بجلی حکو مت ملک کے صنعت کاروں کو ایک بڑی خوشخبری سنا ئے گی جب بجلی کے ٹیرف میں کمی کی جا ئے گی ابھی ہماری حکو مت پچھلی حکو متوں کے سرکردہ گنا ہوں کی سزا بگھت رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکو مت سب سے بڑا کار منا مہ تھر کول پاور پلا نٹ کا منصو بہ ہے جس پر تیزی سے کام جا ری ہے یہ منصوبہ بھی وقت سے پہلے ہی مکمل کر لیں گے میں ٹرانسمیشن لائینوں کی مرمت کا م تیزی سے جاری ہے مٹیاری فیصل آباد ٹرا نسمیشن لائن پر بھی تیزی کام جاری ہے اس منصو بے سے لا ئن لا سسز میں کمی ہو گی انہوں نے کہا کہ اب تو دوسرے ممالک بھی ہمارے ترقیاتی کا موں کے تیزی سے مکمل ہو نے اور وقت سے پہلے مکمل ہو نے کی تعریفیں کر رہے ہیں اور اپنے مما لک میں پا کستان کی مثال دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :