بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں‘ وطن کے دفاع کیلئے جان دینے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا بیان

پیر 14 نومبر 2016 15:28

بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں‘ وطن کے دفاع کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی مسلسل ‘ بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتا ہے‘ وطن کے دفاع کیلئے جان دینے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتا ہے۔ بھمبر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے سات جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ وطن کے دفاع کیلئے جان دینے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :