بلاول بھٹو زرداری کابھارتی فائرنگ میں پاک فوج کے 7جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

پیر 14 نومبر 2016 16:05

بلاول بھٹو زرداری کابھارتی فائرنگ میں پاک فوج کے 7جوانوں کی شہادت پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کنٹرول لائین پر بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت اور بھارتی فائرنگ میں پاک افواج کے 7جوانوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے لیکن پاکستانی عوام اور افواج ملکر اس کے خونی خواب چکنا چور کردیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے شہید ہونے والے جوانوںکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پوری قوم ان شہدا پر فخر کرتی ہے۔