پیپلزپارٹی سندھ کا جہانگیر بدر کے انتقال پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان

پیر 14 نومبر 2016 16:09

پیپلزپارٹی سندھ کا جہانگیر بدر کے انتقال پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ نے پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔اس ضمن میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ بھر میں تین دن پارٹی سرگرمیاں معطل اور پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا ۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قرآن خوانی و دعا کی تقریبات منعقد کی جائیں۔انہوںنے کہا کہ جہانگیر بدر نے آمریت کے دور میں بھی پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کیاہے ۔جہانگیر بدر کو جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ان کی پارٹی اور جمہوریت کے لیے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :