ترک صدر کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تیاریاں شروع کر دیں

پیر 14 نومبر 2016 16:14

ترک صدر کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، قومی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ترک صدر کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول انور سیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور پارلیمنٹ ہائوس کے دیگر متعلقہ عملے نے شرکت کی۔ اجلاس میں مہمانوں کی آمد، سیکورٹی انتظامات سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ عملے کو ذمہ داریاں تفویض کیں۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 نومبر کو متوقع ہے جس سے ترک صدر رجب طیب ایردوان خطاب کریں گے۔