پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیربدرکی نمازجنازہ پنجاب یونیورسٹی میں اداکردی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 16:33

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیربدرکی نمازجنازہ پنجاب یونیورسٹی ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیربدرکی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے،نمازجنازہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سمیت سیاسی اورسماجی رہنماؤں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء جہانگیربدرکی پنجاب یونیورسٹی کے گراؤنڈمیں نمازجنازہ اداکردی گئی ہے۔نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ،سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور گورنرپنجاب رفیق رجوانہ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔نمازہ جنازہ کے شرکاء نے مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعابھی کی۔

متعلقہ عنوان :