نیپرا اکتوبر کیلئے بجلی کے نرخ میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میکنزم کے تحت کٹوتی پر 22 نومبر کو کے الیک-ٹرک کی پٹیشن کی سماعت کرے گی،ذرائع

پیر 14 نومبر 2016 16:44

نیپرا اکتوبر کیلئے بجلی کے نرخ میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میکنزم کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اکتوبر کیلئے بجلی کے نرخ میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میکنزم کے تحت کٹوتی پر 22 نومبر کو کے الیک-ٹرک کی پٹیشن کی سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اس دورانیہ کے دوران کے الیکٹرک 83 پیسہ فی یونٹ نرخ میں کٹوتی چاہتی ہے۔ اس پیریڈ کے دوران 14 لاکھ 77 ہزار یونٹس بجلی فروخت کی گئی ہے۔ نیپرا اس پٹیشن کی سماعت کے بعد ٹیرف کا تعین کرے گی۔ واضح رہے کہ 300 یونٹس سے کم صارفین پر یہ قابل عمل نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :