شاہ محمود قریشی کی بھارت کی جانب سے ایل او سی پرفائرنگ کی مذمت

بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے ،ْ گفتگو

پیر 14 نومبر 2016 16:48

شاہ محمود قریشی کی بھارت کی جانب سے ایل او سی پرفائرنگ کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ پاکستانی فوج ہرقسم کی صورتحال کا جواب دینے کیلئے بھرپور تیارہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کو موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کو معاملے پر توجہ دینی چاہئے ، مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے۔قوم تیار ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔