کرپشن کیس ،سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو ،سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ احتساب عدالت میں پیش

پیر 14 نومبر 2016 16:48

کرپشن کیس ،سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو ،سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سوموار کو نیب نے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو ،سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجیدشاہ کو احتساب عدالت کوئٹہ میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب کے مطابق سابق مشیر خزانہ کی درخواست پر احتساب عدالت نے ان کے مقدمے کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی اس سے قبل سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی اور ٹھیکدار سہیل مجید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جس میں عدالت نے ملزمان کے مقدمے کی مزید سماعت کے لیے 24نومبر کو پیش ہونے کے لیے حکم جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :