بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہیدپاک فوج کے7شہداء کی نمازجنازہ اداکردی گئی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی،آرمی چیف کوسرحدی کمانڈرزکی ایل اوسی بھارتی بلااشتعال فائرنگ پربریفنگ،بھارتی فائرنگ کابھرپوراورمئوثرجواب کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 16:53

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہیدپاک فوج کے7شہداء کی نمازجنازہ ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کے شہیدنوجوانوں کی جہلم میں نمازجنازہ اداکردی گئی ہے،نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوسرحدی کمانڈرزنے لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ پربریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی۔بھارتی فائرنگ کابھرپوراور مئوثرجواب کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ فوج دفاع وطن کیلئے ہردم تیار ہے۔واضح رہے بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج نے ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 7نوجوان شہید ہوگئے۔شہداء میں پاک فوج کے حوالدارظفرحسین، حوالدارابراراحمداعوان، لانس نائیک محمدحلیم، لانس نائیک محمد شوکت، شہید سپاہی پرویز،محمدالیاس اورمحمد تنویرشامل ہیں۔