ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،دفترخارجہ میں بھارتی ہائی کمشنرکی طلبی

بھمبرسیکٹرمیں پاک فوج کے 7جوانوں کی شہادت پرشدیداحتجاج،گوتم بمباوالے کواحتجاجی مراسلہ بھی تھمایا،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی تحقیقات کروائی جائیں۔سیکرٹری دفترخارجہ اعزازچوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 17:06

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،دفترخارجہ میں بھارتی ہائی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :وزارت خارجہ پاکستان نے ایل اوسی پرسیزفائرکی مسلسل خلاف ورزی پربھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالے کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیاہے۔تفصیلات کے مطابق آج بھارتی فوج نے ایل اوسی کے بھمبرسیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی ،جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے 7جوان شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی دفترخارجہ نے ایل اوسی پربھارتی فوج کیجانب سے سیزفائرکی مسلسل خلاف ورزی پربھارتی ہائی کمشنرسے شدیداحتجاج کیاہے۔

سیکرٹری دفترخارجہ اعزازچوہدی اور بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالے کے درمیان 20منٹ رک ملاقات جاری رہی۔جس میں سیکرٹری دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرکو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کہاکہ بھارت سیرفائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی تحقیقات کروائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :