ترک صدر رجب طیب اردوان کل دو روزہ دورے پر پاکستان آئیںگے

رجب طیب اردوان صدر ممنون حسین، وزیراعظم سے ملاقات اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے

پیر 14 نومبر 2016 17:15

ترک صدر رجب طیب اردوان کل دو روزہ دورے پر پاکستان آئیںگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان (16)نومبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں، رجب طیب اردوان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ ترک صدر پاکستانی ہم منصب ، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان 16نومبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

رجب طیب اردوان صدر ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان ہیں۔ ترک صدر پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر اپنے ہم منصب ممنون حسین سے بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ، ترک صدر جب طیب اردوان لاہور بھی جائیں گے۔ جہاں شاہی قلعے میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔