سری دیوی کی نقل نہیں کی ہی: سوناکشی سنہا

پیر 14 نومبر 2016 17:25

سری دیوی کی نقل نہیں کی ہی: سوناکشی سنہا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء)بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انھوں نے سری دیوی کی نقل نہیں کی ہے کیونکہ کوئی اس کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکتا۔انھوں نے یہ بات فلم 'مسٹر انڈیا' میں اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سری دیوی پر فلمائے گیت ’کاٹے نہیں کٹتے یہ دن اور رات کے بارے میں کہی۔ یہ گیت آج بھی بالی وڈ میں اپنی مثال آپ ہے۔

بہر حال سوناکشی سنہا نے مثال قائم کرنے والے اس گیت کے انداز کو اپنی فلم 'فورس -2' میں نبھانے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں سوناکشی کہتی ہیں کہ، 'سری دیوی جی نے جس طرح سے اداکاری کی ہے، میرا اسے ریپلیس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا گیت 'کاٹے نہیں کٹتے۔' پر رقص ایک مثال ہے اور ان کے جیسا یا پھر اس کے آس پاس بھی کوئی نہیں پہنچ سکتا۔'سوناکشی سنہا نے اپنی پچھلی فلم 'یرا' میں اپنے بااثر ایکشن سے لوگوں کا منہ بند کر دیا تھا۔لیکن فلم کو باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔سوناکشی کو پورا بھروسہ ہے کہ جان ابراہم کے ساتھ فورس کے اس سیکوئل میں ان کا ایکشن ایک بار پھر ان کے ناقدین کا منہ بند کر دے گا۔