بحریہ ٹائون اور حیات ہوٹلز کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

ہوٹلز کراچی ،لاہور ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعمیر کیے جائیں گے،60کروڑ ڈالر لاگت آئے گی

پیر 14 نومبر 2016 17:26

بحریہ ٹائون اور حیات ہوٹلز کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) بحریہ ٹائون اور حیات ہوٹلز کارپوریشن کے درمیان پاکستان میں عالمی معیار کے 4 ہوٹلزبنانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہوٹلز کراچی ،لاہور ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر60 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ان برانڈڈ ہوٹلز کے ساتھ حیات ہوٹل کارپوریشن پہلی بار پاکستان میں متعارف ہوگی۔دبئی میں ہونیوالے معاہدے کے مطابق ان منصوبوں پر چند سال تک تعمیراتی کام مکمل کر کیا آپریشنل کردیاجائیگا۔بحریہ ٹائون کراچی اور اسلام آبادمیں یہ ہوٹل پاکستان میں پہلے عالمی معیارکے برانڈڈ گالف ریزورٹ کا حصہ ہوں گے۔