کرپشن زدہ نظام کو بدلنے کے لیے نوجوان اپنا قومی کردار ادا کریں ،ڈاکٹر حسین محی الدین

صدر منہاج القرآن کی یوتھ ونگ کے ملک گیر ضرب امن سائیکل کارواں پر عہدیداروں کو مبارکباد یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کا آغاز 20 نومبر کو مزار قائد کراچی سے ہو گا،

پیر 14 نومبر 2016 17:39

کرپشن زدہ نظام کو بدلنے کے لیے نوجوان اپنا قومی کردار ادا کریں ،ڈاکٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ کرپشن زدہ نظام کو بدلنے کیلئے نوجوان اپنا متحرک اور فعال قومی کردار ادا کریں۔ انہوں نے گزشتہ روز یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا یوتھ ونگ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کی فکر کو لے کر گھر گھر، گلی گلی جارہا ہے جو قابل قدر اور قابل تقلید جذبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے یوتھ ونگ نے پورے ملک میں ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کے نام سے ایک نئی مہم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو مزار قائد کراچی سے 20نومبر 2016 کو ایک بڑی تعداد میں سائیکلسٹ کے ہمراہ نکلے گا اور وہ پاکستان کے 50مختلف شہروں سے گزرتا ہوا یہ کارواں پشاور میںداخل ہو گا اور اس کاروان کا پڑائو کم و بیش 15 سے 20 مختلف شہروں میں ہو گا اور یہ کاروان ہر شہر سے گزرتے ہوئے پاکستان میں امن پسندی کے قیام دہشتگردی ،انتہا پسندی ، فرسودہ اور کرپشن پر مبنی نظام کے خاتمہ، تعلیم کے فروغ ،پاکستان میں ایک منصفانہ الیکٹوریل نظام کے قیام کے سلوگن کو بلند کرتے ہوئے گزریں گے اور میں امید کرتا ہوں کہ جس جس شہر سے یہ گزریں گے پاکستان کے عظیم غیور نوجوان اس کارواں کا عظیم الشان استقبال کرینگے اور پوری قوم کو یہ بات باور کرائیں گے آج اس قوم کا ہر نوجوان دہشتگردی ، کرپشن ،انتہا پسندی ، قتل و غارت گری اور سرمایہ دارانہ اور وڈیرہ شاہانہ نظام کے خلاف ہے اور نوجوان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مظہرعلوی نے بتایا کہ 20 نومبر کو مزار قائد سے نکلنے والے کارواں کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔یوتھ ونگ کے مرکزی صدر یوتھ ونگ کے عہدیداروں کے ہمراہ سائیکلسٹ ریلی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کراچی روانہ ہو گئے جہاں وہ مختلف علمی، ادبی ،سیاسی ،سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور ریلی کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کی دعوت دینگے۔

متعلقہ عنوان :