مودی کے اچانک فیصلے نے لوگوں کوکرنسی نوٹوں‌کی تبدیلی کیلئے برہنہ ہونے پرمجبورکردیا

دہلی میئرویہارکے بینک میں نوجوان لڑکی نے لمبی قطارسے مایوس پراپنی اوپروالی شرٹ اتار دی،پولیس نے 10منٹ میں کرنسی نوٹ تبدیل کروادیے۔رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 17:27

مودی کے اچانک فیصلے نے لوگوں کوکرنسی نوٹوں‌کی تبدیلی کیلئے برہنہ ہونے ..

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے 500اور 1000روپے کے کرنسی نوٹوں کوتبدیل کروانے کیلئے نہ صرف عوام کو گھنٹوں لائنوں میں کھڑاہونے پرمجبورکردیابلکہ لمبی قطارمیں گھنٹوں کھڑاہونے سے مایوس ہوکرایک نوجوان لڑکی نے اپنی شرٹ اتاردی،جس پرپولیس نے انہیں 10منٹ میں کرنسی نوٹ تبدیل کروادیے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے 500اور 1000روپے کے کرنسی نوٹوں کوختم کرنے کے بعدانڈین عوام پرانے نوٹوں کوتبدیل کروانے کیلئے بینکو ں اور اے ٹی ایم مشینوں پردھکے کھانے پرمجبورہیں۔

لوگ لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہونے پرشدیدپریشانی اور مایوسی کاشکارہیں۔گزشتہ روزاتوارکی بات ہے کہ میئرویہارکے فیزتھری دہلی میں اس وقت کھلبلی مچ گئی اور لوگ حیران ہوگئے،بینک میں کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کیلئے آئی 24سال کی لڑکی نے لمبی قطار سے مایوس ایسا غیرمناسب رویہ اپنایا کہ سب لوگوں کے سامنے اپنی اوپروالی شرٹ اتاردی۔

(جاری ہے)

جس پروہاں کھڑے لوگ حیران رہ گئے ۔لوگوں نے لڑکی کے غیرمناسب رویے پرپولیس کو فون کردیا۔لیڈی پولیس نے لڑکی کو اس کی شرٹ پہنوائی اور بینک میں لے جاکرصرف 10منٹ میں کرنسی تبدیل کروادی۔واقعہ سے متعلق ہرکوئی مختلف رائے دے رہاہے۔تاہم واقعہ پرغازی پور پولیس اسٹیشن کے سینئرپولیس آفیسرکا کہناہے کہ اپنی شرٹ اتارنے والی لڑکی مخنث تھی۔

متعلقہ عنوان :