پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کی وفات پارٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ،محمد ہمایون خان

جہانگیر بدر کا شمار شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

پیر 14 نومبر 2016 18:26

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کی وفات پارٹی کے لئے ناقابل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اور جنرل سیکرٹری محمد ہمایوں خان کا پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے رحلت کو پارٹی کے لئے عظیم نقصان قرار دیا مرحوم نے پارٹی کے لئے بہت خدمات سرانجام دیئے ہیں جو سنہرے حروف میں لکھا جا ئیگا ان خیالات کا اظہار محمد ہمایون خان نے جہانگیر بدر کے رہائشگاہ پر اٴْن کے خاندان سے اظہار تعزیت کے دوران کیا ،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد ہمایون خان نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر کا شمار شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اٴْنہوں نے تمام زندگی پیپلز پارٹی کے خدمت میں گزاری پارٹی کو منظم فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار آدا کیا مشکل وقت پارٹی کے ساتھ رہے دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جہانگیر بدر کی رحلت پارٹی کے لئے عظیم سانحہ ہے مرحوم کے پارٹی کے لئے بے پناہ خدمات ہیں جو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنرل ضیاء اور مشرف کے دور میں جیل کی صعوبتیں برداشت کی پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے تمام جیالے جہانگیر بدر کے فوات پر سخت افسردہ ہے اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہے کہ معحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ نصیب فرمائیں اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر اور تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔