احمدوال کے قریب ریلوے پھاٹک کے قریب سے مشکوک موٹر سائیکل سے دس کلو وزنی بم برآمد

موٹرسائیکل میں نصب کردہ بم ایران جانے والے زائرین کو نشانہ بنانے کے لئے رکھاگیاتھا،سیکورٹی زرائع

پیر 14 نومبر 2016 18:26

احمدوال کے قریب ریلوے پھاٹک کے قریب سے مشکوک موٹر سائیکل سے دس کلو وزنی ..
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) احمدوال کے قریب ریلوے پھاٹک کے قریب سے مشکوک موٹر سائیکل سے دس کلو وزنی بم برآمد،موٹرسائیکل میں نصب کردہ بم ایران جانے والے زائرین کو نشانہ بنانے کے لئے رکھاگیاتھا،سیکورٹی زرائع کے مطابق سوموار کے روز نوشکی سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع احمدوال کے علاقے میں ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے ایران جانے والے زائرین کو نشانہ بنانے کے لئے دس کلو وزنی بم موٹرسائیکل میں نصب کرکے پھاٹک سے متحصل علاقے میں کھڑا کردیاتھا،مشکوک موٹرسائیکل کی اطلاع پر فرنٹیر کور نے علاقے کی گھیرائو کرکے موٹرسائیکل کو اپنے تحویل لے لیا،اور موٹرسائیکل سے دس کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا،جبکہ ایران جانے والے زائرین کو جنگلات کے مقام پر روک دیاگیاتھا،روٹ کی سیکورٹی کلیئر ہونے کے بعد ایران جانے والے زائرین کو سخت سیکورٹی میں روانہ کردیاگیاتھا،سیکورٹی زرائع کے مطابق موٹرسائیکل میں نصب کردہ بم ایران جانے والے زائرین کو نشانہ بنانے کے لئے کھڑاکیاگیاتھاتاہم سیکورٹی فورسز کے بروقت کاروائی کے وجہ سے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

متعلقہ عنوان :