خانپوراور دیگر علاقوں میں سوئی گیس فراہمی گوہر ایوب اورعمر ایوب کی کاوشوں سے ممکن ہوئی‘جاوید خان

پیر 14 نومبر 2016 18:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) غازی اور خان پور سمیت ہر ی پور کے متعدد علاقوں تک سوئی گیس کی فراہمی سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہرایوب خان اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان کی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے۔ اس کے بعد کسی ایم این اے نے کوئی نئی فنڈنگ نہیں کروائی اب محکمہ انہی منصوبوں کو توسیع دیتے ہوئے گلی محلے کوگیس فراہم کررہاہے جس کابابرنوازکریڈٹ لے رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہاریونین کونسل سریاکے سابق ناظم جاویدخان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھلابٹ ٹائون شپ ،کوٹ نجیب اللہ، کانگڑہ کالونی اورہریپورشہروتلوکرسمیت متعددآبادیوں کوگیس فراہمی گوہرایوب خان نے جبکہ اس کے بعدان کے فرزندوسابق وزیرمملکت برائے خزانہ عمرایوب خان نے غازی وخانپورسمیت ہری پورکے اسی گائوں کے لیے گیس فراہمی کی منظوری حاصل کی جس کے تحت خانپورغازی،ڈھیری سکندرپور،چھوہرشریف، کالس اورپنیاں لورہ چوک ،شاہ مقصودکی آبادیوں اوربالڈھیرتک مین لائن بچھادی گئی جس کے بعدکسی ایم این اے نے کوئی نئی فنڈنگ منظورنہیں کروائی بلکہ محکمہ اپنے طورپرتوسیع دیتے ہوئے آگے گلی یامحلے کوگیس کی سہولت فراہم کررہاہے ۔

متعلقہ عنوان :