دوبارہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنالوں گا، آسٹریلیا میں ہونے والے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کو کلیئرکرنے کے حوالے سے بہت زیادہ پرامید ہوں،بہت جلد میں ٹیم میں دوبارہ بائولنگ شروع کر دوں گا اور دوبارہ آئی سی سی نمبر ون آل رائونڈر بنوں گا

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمدحفیظ کی آسٹریلیا روانگی سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو اور ٹوئٹر پیغام

پیر 14 نومبر 2016 18:35

دوبارہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنالوں گا، آسٹریلیا میں ہونے والے بائولنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنربیٹسمین محمدحفیظ نے کہا ہے کہ سترہ نومبر کو آسٹریلیا میں ہونے والے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کو کلیئرکرنے کے حوالے سے بہت زیادہ پرامید ہیں،بہت جلد میں ٹیم میں دوبارہ بائولنگ شروع کر دوں گا اور دوبارہ آئی سی سی نمبر ون آل رائونڈر بنوں گا۔آسٹریلیا روانگی سے قبل نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہاکہ پہلے سے بہتر بائولنگ کرنا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایاکہ ان کی بالنگ میں پہلے جیسی کاٹ آگئی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ پہلے سے زیادہ اپنی بالنگ پر محنت کی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ بالنگ ایکشن کلئیرکرنے کے حوالے سے پرامیدہیں اور پاکستان کی ٹیم میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ قبل ازیں اپنے ٹوئٹر پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں اپنے بائولنگ ٹیسٹ کیلئے برسبین جارہا ہوں ،بہت جلد میں ٹیم میں دوبارہ بائولنگ شروع کر دوں گا اور دوبارہ آئی سی سی نمبر ون آل رائونڈر بنوں گا۔