اسلام آباد،پہلافرمان مغل فٹ بال ٹورنامنٹ جزیرہ یونائیٹڈ کلب نے جیت لیا

پیر 14 نومبر 2016 18:36

اسلام آباد،پہلافرمان مغل فٹ بال ٹورنامنٹ جزیرہ یونائیٹڈ کلب نے جیت ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء)پہلافرمان مغل فٹ بال ٹورنامنٹ جزیرہ یونائیٹڈ کلب نے جیت لیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جزیرہ یونائیٹیڈ اور واری کلب کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جوجزیرہ یونائیٹیڈنے سخت مقابلے کے بعد 2کے مقابلے میں 3گولز سے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی یونین کونسل42 کے چیئرمین فرمان مغل تھے جبکہ اس موقع پر وائس چیئرمین چوہدری طاہر ،جنرل کونسلر راجہ فاروق ، کامران علی مغل ، ملک علی سمیت دیگر بھی موجود تھے مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان اسد علی کو ٹرافی پیش کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل 42فرمان مغل کا کہنا تھا کہ صحت مندانہ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے نوجوانوں کو برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے مستقبل میں فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے ۔