بیوی سے محبت کے اظہار پر نوجوان کو عوام سے معافی مانگنا پڑگئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 نومبر 2016 18:01

بیوی سے محبت کے اظہار پر نوجوان کو عوام سے معافی مانگنا پڑگئی

ایک شخص نے سوچا کہ وہ اپنی بیوی کی گاڑی کی ونڈ سکرین پر پیار بھرا پیغام لکھا رہا تھا مگر غلطی سے اُس نے یہ پیغام کسی اور گاڑی پر لکھ دیا۔
ریڈٹ کے اس صارف نے بعد میں ایک قریبی لیمپ پوسٹ پر ایک معافی نامہ آویزاں کر کے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

اس معافی نامے پر اس نے لکھا تھا کہ پچھلی رات میں نے سوچا کہ میں اپنی بیوی کی گاڑی پر پیار بھرا پیغام لکھ رہا ہوں ، تاہم آج ہمیں معلوم ہوا کہ تھکن کی وجہ سے میں نے غلطی سے کسی اور گاڑی پر یہ پیغام لکھ دیا ہے۔ اگر یہ آپ کی کار کے ساتھ ہوا ہے تو میں معافی چاہتا ہوں، مجھے آپ سے محبت نہیں ہے، سوری۔

متعلقہ عنوان :