کویت:طوطے نے بیوی کے سامنے شوہر کا پول کھول دیا۔

پیر 14 نومبر 2016 18:06

کویت:طوطے نے بیوی کے سامنے شوہر کا پول کھول دیا۔

کویت۔ (اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،14نومبر 2016) کویت میں ایک شخص کے طوطے نے گھریلو نوکرانی کے ساتھ چکر کو اسکی بیوی کے سامنے بے نقاب کیا ۔ بیوی کے سامنے طوطے نے شوہر اور گھریلو خادمہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کو بار بار دہرانا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

جس سے بیوی نے ہوالے پولیس سٹیشن میں اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی۔اور کہا کہ مجھے اس دن اپنے شوہر پہ شک ہوا تھا جب میرا شوہر میرے آفس سے جلدی گھر آنے پر حیران اور سنجیدہ ہوئے تھے ۔تاہم پولیس افسر کا یہ کہنا تھا کہ ٹھوس ثبوت نہ ہونے پر یہ کیس عدالت میں فاعل نہیں کیا جا سکتااور نہ ہی عدالت اس ثبوت کو تسلیم کرے گی۔ہو سکتا ہے کہ یہ گفتگو طوطے نے ریڈیو یا ٹیلی ویژن پر سنی ہو۔

متعلقہ عنوان :