پاکستان میں سپرمون 6بج کر52منٹ پرمکمل روشن ہوگا

امریکہ،یورپ سمیت مختلف ممالک میں روشن اور بڑے چاندکے دلکش نظاروں نے سماباندھ دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 18:15

پاکستان میں سپرمون 6بج کر52منٹ پرمکمل روشن ہوگا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :چاندزمین کے قریب آگیا،روشن اور بڑے چاندکے دلکش نظاروں نے سماباندھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سپرمون 6بج کر52منٹ پرمکمل روشن ہوگا۔اسلام آباداور لاہورسمیت کئی شہروں میں سپرمون کے جلوے دیکھے گئے۔امریکہ،یورپ اور دیگرممالک میں لوگوں نے سپرمون کا دیدارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے شہری سپرمون کا دیدارکرنے کیلئے کھلی جگہوں اور اپنے گھروں کی چھتوں پرچڑھ گئے۔ملک کے مختلف علاقوں میں خواتین،بچوں سمیت تمام لوگ نے روشن اور بڑے سپرمون کے دیدارسے خوب محظوظ ہوئے۔آج آسمان پر”سپرمون“68سال بعددیکھا جاسکے گا۔اس سے قبل سپرمون کانظارہ1948ء میں دیکھا گیاتھا۔ماہرین کے مطابق اب سپرمون کانظارہ 18سال بعد دیکھا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :