آئی جی خورشید عالم میموریل ٹینس چمپئن شپ، پشاور کے حمزہ رومان ‘شعیب خان اور برکت اللہ نے ٹائٹل اپنے نام کئے

پیر 14 نومبر 2016 18:47

آئی جی خورشید عالم میموریل ٹینس چمپئن شپ، پشاور کے حمزہ رومان ‘شعیب ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) پشاور کے حمزہ رومان ‘شعیب خان اور برکت اللہ نے پہلی آئی جی خورشید عالم میموریل ٹینس چیمپئن شپ کے ٹائٹل جیت لئے گزشتہ روز چیمپئن شپ کا فائنل پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس پر منعقدہوااس موقع پرسابق صوبائی وزیر کھیل و چیئر مین سپورٹس کمیشن پاکستان اولمپک سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے۔

ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زیب اللہ خان، سابق آئی جی خورشید عالم کے صاحبزادہ زاہد عالم ‘کمانڈنٹ ایلیٹ فورس سلیم خان مروت‘ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود‘زید عالم خان ‘صدر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرآرگنائزنگ سیکرٹری عمرآیاز خلیل،فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن صدرشاہد خان شنواری، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ،آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسلیم رضا،عبدالقیوم شنواری سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘گزشتہ روز ہونیوالے انڈر12 کے فائنل میں پشاور کے حمزہ رومان نے کاشان عمر کو سخت مقابلے کے بعد چھ دو ‘دو چھ اور چھ تین سے شکست دی ‘انڈر14 کے فائنل میں شعیب خان نے عاقب عمر کو سات پانچ اور چھ تین سے ہرا دیا جبکہ مینز سنگلز کے فائنل میں برکت اللہ نے قاقب عمر کو چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سید عاقل شاہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوںمیں ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ مقابلے صوبے میں ٹینس ایسوسی ایشن دوسرے نمبر پر سکواش اور تیسرے نمبر پر سنوکر کے مقابلے منعقد کئے گئے جبکہ نیشنل سطح پر سب سے زیادہ میڈلز ٹینس ایسوسی ایشن نے اپنے نام کئے اسی طرح انٹر نیشنل سطح پر سب سے زیادہ میڈلزریسلنگ فیڈریشن نے حاصل کئے ۔ انہوں نے بہترین کارکردگی پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اس قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :