خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی صوبے کے تمام اضلاع میں قائم باڈی بلڈنگ کلبزکو 30نومبر تک رجسٹریشن کرانے سپلیمنٹس کے نام پرمضر صحت ادویات کااستعمال فوری بند کرنے کی ہدایت

پیر 14 نومبر 2016 18:47

خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی صوبے کے تمام اضلاع میں قائم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء)خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں قائم باڈی بلڈنگ کلبوں کو 30نومبر تک اپنی رجسٹریشن کرانے اور کلبوں میں سپلیمنٹس کے نام پرمضر صحت ادویات کے استعمال فوری طورپر بند کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ یکم دسمبر کو کلبوں کیلئے باقاعدہ سرٹیفیکیٹس جاری کئے جائینگے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ہدایت اللہ نے گزشتہ روز صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر تاج محمد،جائنٹ سیکرٹری عدیل خان ،فنانس سیکرٹری زین اللہ ،سیکرٹری اطلاعات ہارون خان اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ 45سے زائد کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام اراکین نے ایسوسی ایشن کی اب تک کی کاردگی کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے تواقع ظاہر کیا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی صوبے میںتن سازی کھیل کے فروغ کیلئے اسی جذبے سے کام کرینگے ۔سیکرٹری جنرل ہدایت اللہ نے کہاکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ لاہور میں اگلے سال 21مارچ کو ہونیوالے مسٹر پاکستان کے مقابلوں کیلئے خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع سے بہترین کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے باقاعدہ پشاور میں ٹرائلز لئے جائینگے جبکہ اسکے بعد 26مارچ کو پشاور میں مسٹر خیبر پختونخوا،مسٹر جونیئر خیبر پختونخوکے ساتھ ساتھ مسٹر پشاور اور جونیئر مسٹر پشاور کے ٹائٹل اور مسٹر سپرخیبر پختونخواکے ٹائٹل کیلئے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔

جسکے لئے تمام کھلاڑیوں کو تیاری کرنے ہدایت کردی ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مسٹر اخیبر پختونخواکے تائٹل ہولڈر کیلئے عمرے کا ٹکٹ جبکہ جونیئرمسٹر خیبر پختونخوا،پشاور پشاور ،جونیئر مسٹر پشاوراور سپر مسٹر خیبر پختونخواکے فاتح کھلاڑیوں کو موٹر سائیکل بطور انعام دیئے جائینگے۔ا نہوںنے کہاکہ صوبائی وزارت کھیل کی ہدایت پر پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میںقائم جیم سے سپلیمنٹس کے نام پر مضر صحت ادوایات کا مکمل خاتمے کے لئے کلبوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہاہے اور اس سلسلے میں تمام کلبو ں کو ایسوسی ایشن کیساتھ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے تاکہ یکم دسمبرباقاعدہ سرٹیفکیٹس جاری کئے جائینگے ۔

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ اور مضر صحت ادویات استعمال کرنے والی کلبوں کیخلاف سخت کاروائی شروع کی جائے گی۔