وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا‘وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

پیر 14 نومبر 2016 19:36

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا‘وفاقی وزیر ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک کو صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا ،آج جو لوگ ترقی و خوشحالی کے سفر میں آڑے آر ہے ہیں عوام انکو پہچان چکے ہیں ،گوادر بندرگاہ سے پہلے قافلے کی روانگی پاک چین دوستی کے عظیم سفر کا ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا ،پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر داکٹر محمد اشرف بٹ،شیخ ناصر محمود ،شیخ اجمل ،حاجی ابرارو دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 13نومبر ملکی تاریخ کی معاشی ترقی کا تاریخی دن بن چکا ہے گوادر پورٹ سے قافلوں کی روانگی پاکستان میں ترقی کے نئے سفر کی ابتداء ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان اشیاء کا ٹائیگر بنے گا جس کا سارا کریڈیٹ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈیا کی طرف سے بار بار ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی سے ثابت ہو رہا ہے کہ انڈیا سی پیک منصوبے سے خوش نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ گوادر پورٹ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی سے پاکستانی عوام میں خوشی کی لہر ڈور گئی وزیر اعظم پاکستان کی قیادت مین قوم کے چہروں پر اسی طرح کی خوشیاں لاتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :