مصباح الحق کی اہلیہ ’’ترجمان‘‘ بن گئیں

پیر 14 نومبر 2016 19:44

مصباح الحق کی اہلیہ ’’ترجمان‘‘ بن گئیں
نیلسن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) آج کے دور کی مصروف زندگی میں لوگوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھنایا دوسرے معنوں میں سوشل میڈیا پر ’’ایکٹو‘‘ رہنا کسی بھی معروف شخصیت کے لیے خاصا دشوار ہوتا ہے اور عموما اس کام کے لیے ایک ترجمان کی ضروت ہے تاہم اگر کسی کی اہلیہ یہ’’ذمہ داری‘‘ سنبھال لے تو سونے پہ سہاگہ ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی کی بیوی عظمی ترجمان کی ذمہ داری بخوبی نبھاہ رہی ہیں ،انہوں کرائس چرچ میں آنے والے زلزلے اور ٹیم کی روانگی کے ساتھ ساتھ تمام صورتحال سے بھی شائقین کو باخبر رکھا اور ٹیم منیجر کی نسبت زیادہ متحرک نظر آئیں ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :