محمدعامرکیویزکو پچھاڑنے کیلئے پرعزم

مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور کیویزکے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہوں ، محمد عامر

پیر 14 نومبر 2016 19:57

محمدعامرکیویزکو پچھاڑنے کیلئے پرعزم
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرمحمد عامر نیعزم ظاہر کیا ہے کہ کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔مایہ ناز فاسٹ بالز محمد عامر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور کیویزکے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔محمد عامر کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف انکی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے گرین شرٹس کو سر توڑ محنت کرتے ہوئے کھیل کے تینوں شعبے میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے،موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔

(جاری ہے)

عامر نے مزید کہا پوری کوشش ہوگی کہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کراؤں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ۔