ہالی ووڈ فلم ''گھوسٹ ان دی شیل '' کا نیا ٹریلر جاری

پیر 14 نومبر 2016 20:07

ہالی ووڈ فلم ''گھوسٹ ان دی شیل '' کا نیا ٹریلر جاری
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) ہالی ووڈ اداکارہ سکارلیٹ جانسن کی نئی فلم گھوسٹ اِن دی شیل کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ روپرٹ سینڈرز کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گھوسٹ اِن دی شیل کی کہانی سائبرگ سسٹم کی قابل ترین خاتون افسر دی میجر کی ہے جسے خطرناک کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کو تلاش کرنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔ دی میجر کا کردار اداکارہ سکارلیٹ جانسن نے نبھایا ہے۔ سائنس فکشن فلم 31 مارچ دو ہزار سترہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔

متعلقہ عنوان :