فواد عالم کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل

پیر 14 نومبر 2016 20:13

فواد عالم کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرلئے ہیں ، کیرئیر کی دو سو گیارہویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرکے وہ پاکستان کے دوسرے تیز ترین بیٹسمین بن گئے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں یو بی ایل کیخلاف قائد اعظم ٹرافی میچ میں ایس ایس جی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے فواد عالم نے ایک سو آٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اسی اننگز میں فرسٹ کلا س کیرئیر کے دس ہزار رنز مکمل کئے۔

فواد عالم نے دو سو گیارہ اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا اور دوسرے تیز ترین پاکستانی بن گئے، حنیف محمد نے ایک سو نواسی اننگز میں دس ہزار رنزمکمل کیے تھے۔فواد عالم کا فرسٹ کلاس کیرئیر ایوریج ستاون اعشاریہ دو پانچ ہے جو سب سے زیادہ ہے۔ فواد عالم کے دس ہزار رنز مکمل ہونے پر ان کے ساتھی کرکٹرز نے بینڈ باجے کا اہتمام کیا اور فواد کے دس ہزار رنز کا جشن منایا۔ ۔

متعلقہ عنوان :