بھارتی اسپنر پر فقرے کسے، منہ زور بنگالی پیسر کورویہ بہتر بنانے کی تنبیہ کردی گئی

پیر 14 نومبر 2016 20:21

بھارتی اسپنر پر فقرے کسے، منہ زور بنگالی پیسر کورویہ بہتر بنانے کی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) بنگالی پیسر اشوک ڈینڈا کی روش تبدیل نہیں ہوئی، ماضی میں ساتھی کھلاڑیوں سے الجھنے والے ڈینڈا تامل ناڈو کے خلاف رنجی ٹرافی میچ سے قبل بھارتی اسپنر پراگیان اوجھا سے جھگڑپڑے، بنگال ٹیم انتظامیہ نے معاملے کی اطلاع ہوجانے پر فاسٹ بولر کو پیغام پہنچادیا کہ ان کا یہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اشوک نے ٹریننگ سیشن میں فٹبال کھیلنے کے دوران اوجھا کو آئوٹ سائیڈر ‘ کا طعنہ دیا، جس کے بعد ان کے درمیان شدید تکرار ہوئی، واضح رہے کہ اوجھا حیدر آباد دکن سے بنگال ٹیم میں منتقل ہوئے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کی ابتدا ڈینڈا نے کی، جنھوں نے گیند کو زوردار کک لگائی جو اوجھا کے کان کے قریب سے گزرکر گئی جس پر وہ چلائے اور معاملہ طویل پکڑگیا۔ اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے دونوں میں صلح و صفائی کرادی۔۔

متعلقہ عنوان :