مخدوم جاوید ہاشمی کا جہانگیر بدر کی وفات پر اظہا ر تعزیت

پیر 14 نومبر 2016 20:34

مخدوم جاوید ہاشمی کا جہانگیر بدر کی وفات پر اظہا ر تعزیت
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے اور خدا وند کریم سے دعا کی ہے کہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فر مائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم جہانگیر بدر ایک زیرک سیاستدان تھے جن کی وفات سے نا صرف پیپلز پارٹی بلک ملک ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔مرحوم کی وفات سے سیاست میں پیدا ہونے والا خلا ء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔۔

متعلقہ عنوان :